سپریم کورٹ آف پاکستان نےملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی فہر ست جاری کر دی

سپریم کورٹ  آف پاکستان نےملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی فہر ست جاری کر دی

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل جاری کردی۔

تفصیلاتی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411 مقدمات زیر التوا ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات زیرالتوا ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں 38 ہزار 464 مقدمات کے فیصلے ہونا باقی ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں سائلین 5 ہزار 313 مقدمات کے فیصلے سننے کے منتظر ہیں ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 ہزار847 مقدمات زیرالتواہیں۔

پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار121 مقدمات زیرالتوا ہیں جب کہ سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 مقدمات اور خیبر پختونخوا کی ماتحت عدلیہ میں 2 لاکھ 10 ہزار 25 مقدمات زیرالتوا ہیں۔

بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں 17 ہزارمقدمات کے فیصلے ہونا باقی ہیں جب کہ اسلام آبادکی ماتحت عدلیہ میں 43 ہزار 924 مقدمات زیرالتوا ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *