لبنان کو امدادی سامان بھیج کر پاکستان نے بھائی چارے کی مثال قائم کر دی

لبنان کو امدادی سامان بھیج کر پاکستان نے بھائی چارے کی مثال قائم کر دی

ذرائع کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کے بعد پاکستان کی جانب سے امدادی سامان لبنان پہنچ گیا۔

پاکستان کی جانب سے لبنان کوفراہم کردہ امدادی سامان میں 8 ٹن ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

امدادی سامان لبنان پہنچتے ہی پاکستانی سفیر نجیب درانی نے لبنانی وزیر خارجہ کے سپرد کر دیا ۔

خیال رہے کہ 4 اگست کو لبنان کا درالحکومت بیروت ایک زور دار دھماکے سے گونج اٹھا تھا جس کی شدت اس قدر تھی کہ پورٹ مکمل تباہ ہوگئی اور کئی کلومیٹر تک عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکوں میں اب تک 157 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 6 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دھماکوں سے 15 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *