نیب کے غیر جانبدارانہ رویے پر سپریم کورٹ نے بھی سوال اٹھا دیئے

نیب کے غیر جانبدارانہ رویے پر سپریم کورٹ نے بھی سوال اٹھا دیئے

ذرائع کے مطابق خواجہ برادران کے پیراگون کیس کے تفصیلی فیصلے پر سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھادیے گے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب کا غیرجانبدارانہ اور حقارت بھرا رویہ سرحدیں پار کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں یورپی کمیشن کی جانب سے بھی نیب کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور حکومت کو نیب کو غیرجانبدارانہ ادارہ بنانے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق یورپی کمیشن کے مطابق پاکستان میں نیب کی جانب سے آزاد یاں تباہ ہوئی ہیں اور نیب کی طاقت صرف مخالفین کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق 2019 میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید کھوسہ کی جانب سے بھی نیب کے اس طرح کے احتساب کے عمل پرسوالات اٹھائے گے تھے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق ریاست کا فرض ہے کہ وہ شخصی آزادیوں اور جان و مال کا اچھے سے تحفظ کرے،کوئی بھی ریاستی ادارہ خواہ وہ کتناہی طاقتور کیوں نہ ہو،آئین کےتحت شہریوں کےحقوق کو غیر قانونی طورپرٹھیس نہیں پہنچا سکتا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *