پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی کی وجہ سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بدترین بحران کا شکار ہے:سابق وزیر داخلہ احسن اقبال

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی کی وجہ سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بدترین بحران کا شکار ہے:سابق وزیر داخلہ احسن اقبال

ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ احسن اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو پرائیویٹائز کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس تعلیم اور صحت کا بجٹ ختم ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ڈاکٹر زسے ملاقات کے بعد ان کے مسائل کو دیکھتے ہوئے شدید تشویش میں مبتلا ہوں۔ ڈاکٹرز کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی کا آغاز سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے ہاتھ ہوا اور عمران خان صاحب کے ہاتھوں یہ بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی سے پنجاب میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بدترین بحران کا شکار ہے۔ پنجاب میں بنائے جانے والے قانون کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو پرائیویٹائز کیا جارہا ہے ینگ ڈاکٹرز نے جو تحفظات پیش کیے ہیں وہ قابل حل اور حق بجانب ہیں۔ چھ ہزار ینگ ڈاکٹرز کو حکومت تسلیم نہیں کر رہی جنہوں نے پروفیسرز کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے ڈگری حاصل کر کے آنے والے دس ہزار ڈاکٹرز کو لائسنس جاری کیے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اس حالت پر نیشنل ہیلتھ چارٹر تیار کرے گی قومی اور پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس پنجاب کا تعلیمی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ ختم ہو چکا ہے اب ہمیں پنجاب بچاؤ مہم شروع کرنا پڑے گی اس تباہی پر مزید خاموش تماشائی بن کے نہیں بیٹھ سکتے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *