حکومت کا پاکستان میں ہونے والے بیشتر دہشت گردی کے حملوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادھو کا ساتھ دینے پر خواجہ آصف برہم

حکومت کا پاکستان میں ہونے والے بیشتر دہشت گردی کے حملوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادھو  کا ساتھ دینے پر خواجہ آصف برہم
U.S. - Pakistan Clean Energy Business Opportunities Conference December 1-2, 2015.

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیوں پاکستان میں ہونے والے بیشتر دہشت گردوں کے حملوں کا اعتراف کرنے والے بھارتی جاسوس ایجنٹ کلبھوشن یادو کے لیے سہولت کا کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون سازی کرکے بھارتی دہشت گرد کو کیوں رعایت دی جا رہی ہے؟ موجودہ حکومت کیوں ایک بھارتی جاسوس کی سہولت کار بنی ہوئی ہے؟ اسے لاڈلہ کیوں بنایا جارہا ہے؟

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر مقتل بنا ہوا ہے، ہم کبھی تجارت کھول رہے ہیں تو کبھی کلبھوشن پر آرڈیننس نکالتے ہیں، ہمیں تو مودی کے یار کا طعنہ دیا جاتاتھا، اب فیصلے کس کے دباؤ میں ہو رہے ہیں؟ آج کون مودی کا یار ہے؟

لیگی رہنماخواجہ آصف نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم بتائیں کہ کیوں پاکستانی غیرت کا سودا کررہے ہیں؟ پاکستان کی عزت کیوں بیچ رہے ہیں؟ کلبھوشن پاکستان کا مجرم ہے، اس نے اقبال جرم کیا، اسے سزا سنائی گئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *