ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کے پیچھے بھارتی ایجنڈے کا ہاتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا اورویکیپیڈیا پر پھیلائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی لابی کی جانب سے ان کی ویکیپیڈیا پر پروفائل کی معلومات تبدیل کی گئیں جس کے باعث ان کے دوست اور رشتہ دار بہت پریشان ہو گئے تھے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹیو آنے کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب تھی لیکن اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، میری صحت دن بہ دن بہتر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موت کی جھوٹی خبریں گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کا کرو نہ ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں مگر کسی نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبر پھیلا دی تھی۔