ریلوے میں پہلے سے ہی 77ہزار ملازمین ہیں ایک لاکھ ملازمین وہ کہاں بھرتی کریں گے؟ چیف جسٹس

ریلوے میں پہلے سے ہی 77ہزار ملازمین ہیں ایک لاکھ ملازمین وہ کہاں بھرتی کریں گے؟ چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو گزشتہ روز کیے گئے اعلان کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں پہلے سے 77 ہزار ملازمین ہیں ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرنا ہے اور ان کا خرچہ کہاں سے آئے گا، چائنا سے ملنے والا ایم ایل ون کا پیسہ تو یہی ایک لاکھ ریلوے کے ملازمین لے جائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ریلوے جن  قوانین کے تحت چلایا جانا چاہیے تھا ویسا بالکل نہیں ہو رہا۔ ریلوے کا پورے کا پورا عملہ ناقص ہے جس کی وجہ سے ریلوے کا پورے کا پورا نظام برباد ہو چکا ہے حکومت پاکستان کو ریلوے کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری ریلوے کوبھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ‘سیکرٹری صاحب آپ سے ریلوے نہیں چل رہی، ریلوے کے سیکرٹری، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، ریلوے کا ٹریک لوگوں کےلیے ڈیتھ ٹریک بن چکا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت توقع کرتی ہےحکومت ریلوےکی حالت بہتراورسفرمحفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے گی، ریلوےکی بہتری، حادثات سےبچاؤکے اقدامات پرمبنی رپورٹ ایک ماہ میں سپریم کورٹ میں پیش کی جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *