ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے وینٹی لیٹرز مینوفیکچر کی سہولت کا افتتاح کیا۔
تفصیلاتی رپورٹ کے مطابق نیشنل ویڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن پاکستان میں وینٹی لیٹر بنانے کا پہلا ادارہ بن گیا۔ این آر ٹی سی نے وینٹی لیٹر ز کے 15 یونٹ تیار کر لیے جن کو وزیراعظم عمران کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
قوزیراعظم عمران خان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی کے کام کو سراہا اور وینٹیلیٹر یونٹ بنانے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور ہماری قوم کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صلاحیتوں سے حامل نوجوان کی مدد سے ہمیں پاکستان کو خود کفیل بنانے کے راستے پر گامزن رہنا ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے این آر ٹی سی کو ملک پاکستان کے لیے وینٹیلیٹر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔