رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں پچھلے ہفتے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔عوام الیکڑک کمپنیز سے تنگ آچکی ہے۔
زرائع کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تو آپشن ہوتا ہے کہ ہم باہر نکل آئیں لیکن بوجہ لوڈشیڈنگ گھر میں عورتوں اور بچوں کا برا حال ہے اب ان کو تو باہر نہیں لے کر آسکتے۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پچھلے کئی سالوں سے موجود ہے۔ جس کا کوئی مستقل حل ابھی تک نہیں ڈھونڈا گیا ہے۔ پنجاب کی عوام پچھلے کئی دنوں سے اس مسئلہ کا شکار ہے۔