پی ٹی آئی کی اہم ممبر صوبائی اسمبلی اپنی پارٹی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

پی ٹی آئی  کی اہم  ممبر صوبائی اسمبلی اپنی پارٹی رکنیت سے ہاتھ دھو  بیٹھیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نےممبر صوبائی اسمبلی عظمی کاردارکی پارٹی رکنیت ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف یہ ایکشن پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی وجہ سے لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق عظمی کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی وجہ ان کا نامناسب رویہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمی کاردار کو تحریری حکم نامہ پی ٹی آئی کی نظم و احتساب کمیٹی نے دیا۔ اس سے پہلے بھی ان کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔

تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ عظمی کاردار سات دن کے اندر اندر کمیٹی برائے نظم واحتساب کے فیصلے کو چیلنج کر سکیں گی۔

اس حوالے سے سابق ترجمان پنجاب حکومت عظمی کاردار کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک پارٹی کی طرف سے کوئی باضابطہ طور پر حکم جاری نہیں ہوا۔ میڈیا کے ذریعے مجھے یہ بات پتہ چلی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *