لاہور:اسمارٹ لاک ڈاؤن ہمارا معاشی قتل ہے، تاجر رہنما حکومت سے ناراض

لاہور:اسمارٹ لاک ڈاؤن ہمارا معاشی قتل ہے، تاجر رہنما حکومت سے ناراض

ذرائع کے مطابق اندرون لاہور میں تاجر رہنماؤں نے بند مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تاجر رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہمارا معاشی قتل ہے اسے بند کیا جائے ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم تین جولائی کو تمام بند مارکیٹس کھول دیں گے۔

تاجر رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان کاکاروبار تباہ ہو رہا ہے۔ حکومت جلد از جلد سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرے وگرنہ تین جولائی کو اندرون شہر لاہور کی تمام بند مارکیٹس کھول دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس جیسا خطرناک مرض اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ اس وبا کے اثرات اور تباہ کاریاں پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی بدولت حکومت پاکستان نے تمام تر پنجاب میں اسمارٹ لوک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن جہاں اس خطرناک بیماری سے بچنے کا بہترین حل ہے وہاں اس کی وجہ سے غریب لوگوں اور تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اب احتجاج کیا ہے کہ وہ جلد ہی اندرون لاہور میں تمام تر مارکیٹس کو کھول دیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *