ذرائع کے مطابق اوگرا نے مزید تین آئل مارکیٹنگ کمپنیز پر پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیز پرمجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ عائدکیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان کمپنیز کو رواں ماہ کے شروع میں ہی شوکاز نوٹس جاری کیاگیا تھا جس کے بعد اس پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے اب ان کمپنیز پر اوگرا کی طرف سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اوگرا پہلے ہی 6 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیز پر چار کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر چکا ہے۔
یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ پیٹرول کے بحران کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرول بحران پیدا کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی تھی کارروائی مکمل ہونے کے بعد 9 کمپنیز کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں میں اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے بعد اچانک پورے پاکستان کے پیٹرول پمپس سے پیٹرول غائب ہو گیا تھا۔ جس کے بعد عمران خان نے پٹرول بحران پیدا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔