کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ

کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ

کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دس بجے دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ا سٹاک ایکسچینج کےدو سیکیورٹی گارڈ اور ایک پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹرشہید ہوگئے۔

خبر ملنے پر سکیورٹی فورسز کے کی دستے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دفتر کے سامنے پہنچے ۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ خبر آئی ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد عمارت سے باہر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 دہشت گردوں کو عمارت کے اندر جا کر ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد سلور رنگ کی کار میں اسٹاک ایکسچینج کے پارکنگ ایریا میں داخل ہوئے۔ ان کے پاس بہت زیادہ مقدار میں اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ تھے۔ جو کہ دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے دستی بم سے حملہ کیا پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق پہلے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو چیکنگ کے لیے سیل کر دیا گیا۔ بعد ازاں چیکنگ کے عمارت کو دوبارہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *