بھارتی ٹک ٹوکرز کے لیے بری خبر، ٹک ٹاک ایپ کو بھارت میں بند کر دیا گیا

بھارتی ٹک ٹوکرز کے لیے بری خبر، ٹک ٹاک ایپ کو بھارت میں بند کر دیا گیا

مسئلہ لداخ: گلوان وادی چائنہ کے ہاتھوں درگت بنوانے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی وجہ سے بھارتی حکومت نے چائنا کی 50 سے زائد ایپس کو انڈیا میں بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ان ایپس میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک، یوسی براؤزر، سی ایم براؤزر، بیوٹی پلس اور دیگر شامل ہیں۔

سوشل میڈیا کے مطابق انڈین حکومت کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ ایپس بھارت کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ ان ایپس کی مدد سے بہت سی اہم معلومات لیک ہو رہی ہیں جو کہ بھارتی سکیورٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اسی لیے ان ایپس کو فوری طور پر بلاک کردیا گیا ہے۔

یاد رہے گلوان وادی پر بھارت کو چائنہ سے منہ کی کھانی پڑی تھی جس کے بعد بھارت نے چینی مصنوعات پر پابندی لگانے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام رہا تھا تاہم اس کے بعد اب بھارت نے چائنیز ایپس کو بلاک کرنے کا اعلان جاری کیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *