کرونا وائرس سے پریشان عوام کے لیے ایک اوربری خبر

کرونا وائرس سے پریشان  عوام کے لیے ایک اوربری خبر

ذرائع کے مطابق عالمگیر وبا کرونا وائرس سے پریشان عوام کے لیے بری خبر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جولائی کی بجائے آج رات 12 بجے سےہی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری مندرجہ ذیل ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافے کا امکان اور نئی قیمت 100 روپے10 پیسے ہو جائے گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے 31پیسے اضافے کا امکان اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے46پیسے ہو جائے گی۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 23 روپے 50پیسے اضافے کا امکان اور اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت59 روپے ہو جائے گی۔

جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافے کا امکان ہے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 55 روپے 98 پیسے ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات سے ہوئی تھی جس کے بعد اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *