پیرس کا سب سے خوبصورت ترین سیاحی مقام دوبارہ کھول دیا گیا ۔

پیرس کا سب سے خوبصورت ترین  سیاحی مقام دوبارہ کھول دیا گیا ۔

پیرس کا بلند و بالا اور خوبصورت ترین سیاحی مقام ایفل ٹاور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

ایفل ٹاورکو کرونا وائرس کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔

ایفل ٹاور کو کھولنے کے بعد حکام کی جانب سے لاگو کی جانے والی ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ ان ایس او پیز میں درج ذیل احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔

گیارہ سال سے کم عمر کے بچے بغیر ماسک کے ایفل ٹاور میں داخل ہوسکیں گے

ایفل ٹاور کی پہلی منزل تک سیاحوں کو رسائی حاصل ہوگی ۔ کوئی بھی سیاح اس سے اوپر نہیں جا سکے گا۔

ایفل ٹاور کے کھلنے کی خبر کے بعد بہت سے گلوکار اور فنکار بھی میدان میں آگئے ۔انہوں نے سیاحوں کا رجحان ایفل ٹاور کی طرف کرنے کے لیئے اپنے پیغامات جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے تفریحی مقامات میں پیرس کا ایفل ٹاور بہت اہمیت کاحامل ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں لوگ ایفل ٹاور کو دیکھنے کے لئے پیرس جاتے ہیں۔ پیرس ایفل ٹاور سے سالانہ بہت زیادہ آمدنی کماتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *