امریکی صدر کی چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش اور افغانستان میں امریکی فوج کے عمل دخل کے متعلق بڑا بیان

امریکی صدر کی چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش اور افغانستان  میں امریکی فوج کے عمل دخل کے متعلق بڑا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا، چین اور بھارت تنازع میں ثالثی کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مسئلے کو حل کراسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے دونوں ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئی تھیں جب کہ سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارت چین تناؤ برقرار ہے اور مذاکرات کے باوجودکشیدگی کم نہیں کی جاسکی ہے۔

‘اب وقت آگیا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کی خود حفاظت کریں’
افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بھی امریکی صدر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا افغانستان میں جنگجو فوج کا نہیں بلکہ ایک پولیس فورس کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 19 سال کے بعداب وقت آگیا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کی خود حفاظت کریں، ہم اپنےفوجیوں کو وطن واپس لارہے ہیں لیکن صورتحال پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں ضرورت پڑی تو افغانستان میں طوفان کی طرح ایسی کارروائی کریں گے جو اس سے پہلے نہیں ہوئی ہوگی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *