بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے، وزیر خارجہ

بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور بھارت جو مقبوضہ وادی میں کر رہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرتا رہا ہے اور اب بھارت متنازع علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے۔ بھارت کے جارحانہ رویے سے خطے کا امن داؤپر لگا ہوا ہے۔ چین نے کبھی بھی جارحیت نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1947 کی آزادی کے بعد اب تک کشمیر کے متنازعہ پر کئی جنگیں ہو چکی ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے اس پار بھارتی  فوج کے سپاہی  انسانی حقوق کو پاش پاش کرتے ہوئےکشمیر میں روز بروز بے قصور کشمیریوں کو شہید کر رہے ہیں اور عزتوں کی پامالی کر رہے ہیں۔ جس پر پاکستان کی جانب سے  بھارت پر بہت تنقید کی گئی ہے اور ان کو کشمیریوں پر ظلم و جبر کرنے سے بھی روکا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کئی بار یونائیٹڈ نیشنز میں بھی کشمیر کئلیے آواز اٹھا چکا ہے اور تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں کشمیر کے متنازعہ پر جنگ ہو سکتی ہے جس کا اصل ذمہ دار یونائیٹڈ نیشنز ہونگی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *