پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جاسوس ڈرون ایل او سی سے پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا جسے  نشانہ لگا کر گرا دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کی جانب سے کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر اپنے ڈرون پاکستان کی طرف بھیجتا ہے تاکہ وہ پاکستانی فوج کی  لوکیشن اور منصوبہ بندی کو جان سکے مگر بھارت کو پاک فوج کی جانب سے ہے ہر مرتبہ منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سپاہی جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دیتے ہیں جس کی زد میں کئی پاکستانی شہری زخمی بھی ہوتے ہیں اور  کچھ شہید بھی ہو جاتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا مقصد محض پاکستانی فوج کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہوتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *