کورونا وائرس کیسے پھیلا؟؟ امریکی صدر نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

کورونا وائرس کیسے پھیلا؟؟ امریکی صدر نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

امریکی صدر نے کورونا وائرس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مزید تحقیقات کے لیے چین سے بھی کچھ سوالات درکار ہیں،

واضح رہے کہ مارچ میں مشیر قومی سلامتی کو اس حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا

رپورٹ میں اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ وائرس کس وجہ سےسامنے آیا یہ بھی دیکھا جائے گا کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں پھیلا یا کسی لیبارٹری حادثہ کی وجہ سے سامنے آیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ وائرس لیبارٹری میں وجود میں آیا

جب کہ کچھ کا ماننا ہت کہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں پھیلا اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں لہذا ایجنسیز کو کہا گیا ہے کہ 90 روز میں اس بات کا پتہ لگائیں اور رپورٹ پیش کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *