جوبائیڈن انتظامیہ چاہتی تو غزہ میں کئی جانیں بچ سکتی تھیں،شاہ محمود قریشی

جوبائیڈن انتظامیہ چاہتی تو غزہ میں کئی جانیں بچ سکتی تھیں،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ چاہتی تو کئی جانیں بچ سکتی تھیں لیکن امریکی ردعمل سست تھاامریکا کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کو پہلی بار ملک کے اندر سے بھی دباؤ کا سامنا رہا۔ اسرائیل جان چکا تھا کہ وہ میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے۔ جنگ بندی سے خوشی ہوئی، امید ہے برقرار رہے گی۔

اپنے انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کا اقدام، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کئ دہائیوں سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں۔پاکستان، قیام امن، سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے اصلاحات کو ناگزیر گردانتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *