کرونا ویکسینیشن:برطانیہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کرونا ویکسینیشن:برطانیہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرونا ویکسینیشن میں برطانیہ نے تمام ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کرونا ویکسینیشن کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد لوگوں کو کرونا ویکسینیشن کی پہلی خوراک دے دی گئی اور تقریبا 23 لاکھ شہری ایسے ہیں جو کرونا ویکسینیشن کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

دوسری طرف برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ گزشتہ اتوار برطانیہ میں صرف 5300 شہری کرونا وائرس سے متاثر ہوئےاور 33 شہریوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *