ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، جوبائیڈن نے صدارت کے عہدے کی بازی مار لی

ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، جوبائیڈن نے صدارت کے عہدے کی بازی مار لی

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جوبائیڈن نے مطلوبہ الیکٹورل ووٹس حاصل کر لئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکہ
کے نئے صدر منتخب ہونگے ۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں امیدوار جوبائیڈن نےڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹس اپنے نام کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے۔

پنسلوانیا میں ووٹ کی گنتی مکمل ہونے پر جوبائیڈن کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹس کیٔ تعداد 284 ہوگئی ہے جبکہ ٹرمپ کے حصے میں 214 ووٹس ہی آۓ۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 5 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ان ریاستوں میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود جو بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جوبائیڈن 20 جنوری 2021 سے یونائٹڈ سٹیٹ آف امریکہ کی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *