نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنااولین ترجیح ہے: وزیراعظم

نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنااولین ترجیح ہے: وزیراعظم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں سے ایس ایم ایز کو نظر انداز کرنے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے،کاروبار میں سہولت کاری کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیئم انٹرپرائز کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا اور ملکی برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ہے، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ان اہداف کے حصول میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10سالوں میں ایس ایم ایز کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جس سے ملکی معیشت ڈوب کر رہ گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے وفاقی محکمے اور صوبائی حکومتوں کو ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کاروبار میں سہولت کاری کلئے پرعزم ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر صنعت کو ہدایت کی صوبوں کی مشاورت سے مجوزہ ایس ایم ای پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *