حکومت غداری کی سند بانٹنے کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دے، حکومتی اقدام پر بھارت ہنس رہا ہے: شاہد خاقان عباسی

حکومت غداری کی سند بانٹنے کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دے، حکومتی اقدام پر بھارت ہنس رہا ہے: شاہد خاقان عباسی

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت غداری کی سند بانٹنے کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دے، حکومتی اقدام پر بھارت ہنس رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہدخاقان عباسی نے اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ تھانےکےپرچےکاآج تیسرادن ہے،نئی کہانی آئی ہےہمیں علم نہیں مقدمہ کس نےدرج کیا ،کہاجارہا ہےوزیراعظم کو مقدمےکا علم نہیں تھا،وزیراعظم کومہنگائی اورمعیشت کی تباہی کابھی علم نہیں،وزیر اعظم کوعلم نہیں کہ2سال میں کتنےقرضے لئے،وزیراعظم کوتوسی پیک بندہونےکابھی علم نہیں،انہیں علم نہیں آج ہم دنیا میں اکیلے ہیں ۔

شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ غداری کاسرٹیفکیٹ بانٹنےوالےوزراآج کہاں ہیں؟نہیں معلوم حب الوطنی کاسرٹیفکیٹ کہاں سےملتاہے،آزادکشمیرکے وزیراعظم کوغدارقراردےدیا گیا،سابق وزرائےاعظم، وزرا اور3جرنیلوں کوبھی غدارقراردیاگیا،وزراءسےدرخواست ہےپرچےمیں شامل ہوجائیں اور گواہی دیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج پوراملک رورہا ہے،مودی اور بھارت ہنس رہےہیں،میں کل لاہورجاؤں گااورعمران خان کیخلاف پرچہ درج کراؤں گا،غداروہ ہوتےہیں جوسی پیک پرکام بندکرتےہیں،ملک کی خدمت کرنے والے آج غدارٹھہرے،پی ڈی ایم صرف عوام کے مسائل حل کرنے کیلئےبنی،آج کوئی بھی وزیرپاکستان کے مسائل پر بات نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی پرغداری کاالزام نہیں لگاتااورنہ ہی میں پاس غداری کےسرٹیفیکٹ ہے،حب الوطنی کےسرٹیفکیٹ کہاں سےملتےہیں تاکہ میں بھی اپلائی کروں،کابینہ اجلاسوں میں پرچوں کی بات ہوتی ہے،ہم اپنی سیاست کیلئےنہیں نکلیں،عوام کیلئےہی نکلے ہیں،وزیراعظم نےعندیادےدیاکہ سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ ہوگی۔

ن لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلےبھی مقدمات بنےلیکن سابق وزرائےاعظم کو شامل نہیں کیاگیا،پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں ،سابق ڈی جی ایف آئی نےبتایاعمران خان نےکہاخواجہ آصف پرآرٹیکل 6کاپرچہ بناؤ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *