پاکستان میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بین کر دی گئی

پاکستان میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بین کر دی گئی

سوشل میڈیا کے مطابق پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ایپ کو فوری طور پر بند کردیا گیا، پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق ٹک ٹاک کو متعدد بار نامناسب، ممنوعہ مواد ہٹانے کیلئے خط لکھا گیا لیکن ٹک ٹوک کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

پی ٹی اے کے مطابق کچھ ممنوع ویڈیوز کے پیش نظر ایپلیکیشن کو ایک حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا اور غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کر نے کیلئے اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے کافی وقت بھی دیا گیا۔ایپلیکیشن ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام رہی جس پر ملک میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو بلاک کر نے کیلئے ہدایات تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو جاری کر دی گئیں ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک کو مطلع کیا گیا ہے کہ اتھارٹی اس فیصلے پر اس صورت میں نظرثانی کر ے گی اگر ایپلیکیشن کی جانب سے غیر قانونی مواد کے لئے تسلی بخش طریقہ کار وضع کیا جا ئے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر اس پابندی سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پرائم منسٹر پورٹل کے زریعے ان گنت والدین کی شکایات موصول ہوئیں کہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں جو ہمارے مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں۔”

ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ “کمپنی کو شکایت کے ازالے کیلئے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے جس کی تیاری اور نفاذ تک وقتی پابندی لاگو رہے گی۔”

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *