بھارت کے44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

بھارت کے44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

انٹرنیشنل رپورٹس کے مطابق بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث نکلا، عالمی ادارے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی تازہ رپورٹ میں بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے چوالیس بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے۔بھارت کے پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہیندرا بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک بھی منی لانڈرنگ کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

بھارتی بینکس نے3201 غیرقانونی ٹرانزیکشنز کیں، جبکہ 1.53 بلین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلرز بھی ملوث ہیں۔ سونے اور ڈائمنڈ کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ انڈین پریمیر لیگ میں بھی منی لانڈرنگ کا استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کا مسئلہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہوں۔ منی لانڈرنگ کے پاکستان میں بھی مسلم لیگ نون اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز موجود ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *