صوبہ پنجاب میں ٹورازم ایپ کا افتتاح کردیا گیا

صوبہ پنجاب میں ٹورازم ایپ کا افتتاح کردیا گیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا، اس ایپ میں 511 سیاحی مقامات کی معلومات کی جائینگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت لاہور میں ٹورازم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب میں عثمان بزدار نے کمپیوٹر سسٹم کا بٹن دبا کر ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے نے ڈی ٹی ایس سسٹم کی ایپ کا بھی افتتاح کیا۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کیلئے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں،پنجاب ٹورازم ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے،ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جاسکے گی، ٹورسٹ آپریٹرز کے امور کو آٹو میٹڈ کردیا گیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے، سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو سیاحت کا بہترین مرکز بنائیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *