آسٹریلیا کرکٹ کے ایک ستارے کا انتقال

آسٹریلیا کرکٹ کے ایک ستارے کا انتقال

ذرائع کے مطابق ممبئی میں زیر علاج سابق آسٹریلوی کرکٹرڈین جونزدل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئے۔

ڈین جونز کی عمر 59 سال تھی، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے اور ان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کو ممبئی میں زیرعلاج رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈین جونز آسٹریلیا کے معنی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں ان کے نام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈین جونز پاکستان سپر لیگ میں بھی اپنی یادیں چھوڑ چکے ہیں۔ ڈین جونز پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کوچ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹیم ان کی زیر نگرانی میں پی ایس ایل کی ٹرافی جیت بھی چکی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *