ڈبلیو ایچ او کی بچوں کے لیے کرونا وائرس کے متعلق ہدایات جاری

ڈبلیو ایچ او کی بچوں کے لیے کرونا وائرس  کے متعلق ہدایات جاری

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بچوں کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بچوں کی گروپنگ کی ہے جس میں پانچ سال سے کم اور چھ سے بارہ سال اور بارہ سال سے بڑے بچے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ5 سال سےکم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ضروری ہو تو والدین 5 سال سےکم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا سے متعلق 12 سال سے زائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کھیل کے میدان میں بچوں کے لئے ماسک پہنا ضروری نہیں مگر کھیل کے دوران کرو ناSOPs کا خیال رکھا جائے اور بچہ دوسرے بچے سے ایک میٹر کے فاصلے پر کھیلے۔

اسکول میں بھی بچوں کے کھیل کے میدان میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے اوربچوں کو ہاتھ صاف رکھنےکی سہولت اور اس کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *