ذرائع کے مطابق گجرپورہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والے واقعہ میں ملوث ایک مجرم کا نام سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون سے حاصل ہونے والے نمونے کا ڈی این اے اور ملزم کا ڈی این اے میچ کر چکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا ڈی این اے پہلے سے فرانزک سائنس ایجنسی کے نمونہ بینک میں موجود تھا۔ ملزم پہلے سے پولیس ریکارڈ میں جرائم پیشہ ثابت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ابتدائی طور پر محمد عابد بتایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی ملزم کا نام محمد عابد ہی بتایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام تو سامنے آگیا ہے لیکن ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔