گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی ، شہباز شریف کی بھرپور مذمت

گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی ،  شہباز شریف   کی بھرپور مذمت

ذرائع کےمطابق اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے لاہور کے قریب گجرپورہ میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے جو محفوظ سفر کی علامت تھی وہ اتنی غیرمحفوظ کس کی نااہلی سے ہوئی؟ اب موٹر وے پر اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والوں کے دل میں خوف پیدا ہوگا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نےواقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق، پنجاب اور موٹروے پولیس اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زینب کیس کی طرز پر تحقیق و تفتیش کا معیار رکھا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلایا جائے تاکہ نظام پرعوام کا کچھ تو اعتماد بحال کر سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رات کے وقت لاہور کے قریب گجر پورہ موٹروے پر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی اور اسے ظلم کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون گہری رات کے وقت اپنی کار میں اپنے بچوں کے ساتھ کہیں جا رہی تھی کے رستے میں اس خاتون کی گاڑی خراب ہوگئی۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ درندہ صفت نما انسانوں نے اس خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی ظلم اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری طرف وزیراعظم پاکستان کی جانب سے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ جلد ملزمان کو پکڑنے تاکہ ان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے اور خاتون کو انصاف مل سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *