حکومت پنجاب اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی ،عثمان بزدار نے اعلان کر دیا

حکومت پنجاب اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی ،عثمان بزدار نے اعلان کر دیا

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی۔

حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق 2 ستمبر کو ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت محکموں کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے جب کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پیش کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 2 سال میں صوبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، پنجاب کو بہتر سے بہترین بنانے کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔مختصر ترین مدت میں ریکارڈ پالیسیاں اور قوانین منظور کروائے، ہماری پالیسی میرٹ اور شفافیت ہے، کسی کو انحراف کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا مزید کہناتھآ کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ہر محکمے کی اوور ہالنگ کی جا رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *