امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ویکسین کے ٹرائل میں تاخیر کے متعلق خدشات ظاہر کر دیے

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کے ٹرائل شروع نہیں ہو رہے کون اسے ہونے نہیں دے رہا اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اورہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ٹرائل میں تاخیر کی وجہ یہ بھی ہے کہ کوئی ہے جو چاہتا ہے کہ کرونا ویکسین کے ٹرائل تین نومبر کے صدارتی انتخابات تک شروع نہ ہوں۔

امریکی صدر کے بیان پر ڈیموکریٹک رہنمانینسی پلوسی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، دوائیاں موثر ہونے کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں، وائٹ ہاؤس کے اعلامیوں پر نہیں۔

نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایسا بیان خطرناک ہے اور یہ ناقابل برداشت ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *