رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواں کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذریعہ ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائرآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نئے دریافت کیے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق کوہاٹ کے توغ بالا میں نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے یومیہ 90 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخواں میں یہ تیل اور گیس کے ذخائر کو دریافت کرنے میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی زمین میں ہر طرح کی معدنیات پائی جاتی ہیں۔ نمک سوئی کوئلہ قیمتی پتھر سونا چاندی لوہا جیسی معدنیات پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی مٹی میں پائی جاتی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تیل اور گیس کے ذخائر کا ملنا پاکستان کے لیے بہت خوش آئندہ بات ہے کیونکہ ان کے استعمال سے پاکستان کا زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور خوشحالی آئے گی۔