سعودی ائیر فورس نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی ائیر فورس نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیرفورس نےسعودی عرب کےجنوبی علاقے پرحوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل کوزمین سے ٹکرانے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کی تفصیلات کے مطابقعرب فوجی اتحادکے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے جنوبی شہر نجران میں بیلسٹک میزائل داغا جسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔

میزائل حملے سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون طیاروں سے بھی حملے ہوچکے ہیں پر حوثی باغیوں کومسلسل ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔

ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز بھی حوثیوں کی جانب سےمیزائل پھینکے گئے تھے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *