کیادھماکے کی وجہ سے لبنان کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

کیادھماکے کی وجہ سے لبنان کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

لبنان کے پاکستان میں موجودہ سفیر ویزکن کیولیکین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لبنان کی بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی وجہ سے بہت مقدار میں گندم جل کر خاک بن گئی ہے جس کی وجہ سے لبنان کو آنے والے وقت میں غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بدترین دھماکے سے بیروت پورٹ کی برتھیں تباہ ہو گئیں، اس دھماکے کو ہیروشیما کی طرح بیروت شیما کہا جا نے لگاہے۔ تحقیق کے مطابق کہا یہ جا رہا ہے کہ دھماکا ہونے والی جگہ کے اطراف میں 24 کلومیٹر تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

پاکستان میں لبنانی سفیر کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدت کی وجہ سے وزیر خارجہ کے دفتر کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ وزراءکے دفاتر میں سے ایک دفتر کی چھت بھی اڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کی ایک بندرگاہ بیروت پر ایک ہولنہاک دھماکہ کا ہوا جس کی وجہ سے پوری بیروت پورٹ تباہ ہوچکی ہے اور قریبی علاقوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

مزید یہ کہ اس دھماکے کی وجہ سے کافی سارے افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دھماکے سے پاکستان کے سفارت خانے کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ایک شخص نے شیشہ لگنے کی وجہ سے زخمی بھی ہو گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *