لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے سے پاکستانی سفارت خانے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ایک شخص زخمی۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے سے پاکستانی سفارت خانے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ایک شخص زخمی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ پر موجود اسلحہ کے گودام میں ہونے والے دھماکے سے 78افراد ہلاک اور تقریبا 4000افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق واقع ہونے والی جگہ سے آٹھ کلومیٹر دور پاکستانی سفارت خانے کو بھی معمولی نقصان پہنچا اور ایک شخص عمارت سے گرنے والا شیشہ لگنے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا اتنی زور سے تھا کہ اس کا اثر24 کلومیٹر دور تک ہوا اور زخمی ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تقریبا 600 کے قریب پاکستانی مقیم ہیں خوش قسمتی سے تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔

سفارتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیروت میں مقیم پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں اور پاکستانی سفارتخانے نے معلومات کے لیے ہاٹ لائن نمبر بھی 0096176866609 جاری کردیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *