وزیراعظم عمران خان کی جانب سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا  افتتاح کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پرائم منسٹر پاکستان عمران خان نےراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا۔

لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓوزیراعظم کا کہنا تھاکہ راوی اربن پراجیکٹ میں 60 لاکھ درخت اگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ راوی پراجیکٹ لاہورکوبچانے کے لیے ہے، اس کے بغیرپانی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، اب ضرورت ہے کہ نئے شہربنائے جائیں، یہ 50 ہزار ارب کا پراجیکٹ ہے جس میں سرمایہ کاروں کولے کرآئیں گے اوراس منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا بہترین چانس ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کی مدد سے نیا شہر بننے جارہا ہے اور اسلام آباد کے بعد یہ دوسرا بڑا پراجیکٹ ہے، یہ مشکل پراجیکٹ ہے جس میں رکاوٹیں آئیں گی، یہ پروجیکٹ 2004 میں شروع کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن مشکلات کی وجہ سے یہ پراجیکٹ 2004 میں شروع نہ ہوسکا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورا زورلگائیں گے کہ یہ پراجیکٹ جلد ازجلد شروع کریں اور اس پراجیکٹ کوٹائم لائن کے ساتھ شروع کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *