وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں پانی کی نکاسی کے متعلق رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں پانی کی نکاسی کے متعلق رپورٹ طلب کر لی

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے لاہور میں بارش کا پانی کی نکاسی کےمتعلق مناسب اقدامات نہ کرنے پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور واسا حکام کو حکم جاری کیا ہے کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی کو یقینی بنایا جاۓ۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، متعلقہ حکام کو معاملات کی کوئی فکر نہیں اس کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

وزیراعلیٰ نے صفائی آپریشن عمدہ طریقہ سے جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی آپریشن پر مامور گاڑیاں گلیوں ،سڑکوں اور محلوں کا گشت کریں، شہروں کی صفائی کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کہیں سے شکایت وصول ہوئی تو عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ گی،ماحول کو صاف ستھرا رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *