بین الاقوامی زرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جاپان پینتیس 105F لڑاکاطیارے خرید سکتاہے جن کی مالیت 23 ارب ڈالر بنتی ہے۔
تفصیلات رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق قومی مفاد کے پیش نظر امریکہ جاپان کے دفاع کے نظام کو بہتر بنانے اور موثر بنانے کے لیے معاونت کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاپان کو ان طیاروں کو فروخت کرنے سے خطے کا عسکری توازن تبدیل نہیں ہوگا۔ امریکی پارٹی کانگریس کی منظوری کے بعد ہی جاپان امریکا سے یہ لڑاکا طیارے خرید پائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے جاپان کو دیے جانے والے یہ لڑاکا طیارے جاپان کے دفاعی نظام کو بہتر بنانے کے لئے موزوں ثابت ہوں گے۔