قطر ایئر ویز کا فضائی آپریشن 13 جولائی سے پاکستان میں بحال کر دیا جائے گا: ذرائع قطرایئرویز

قطر ایئر ویز کا فضائی آپریشن 13 جولائی سے پاکستان میں بحال کر دیا جائے گا: ذرائع قطرایئرویز

قطر ایئر ویز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں قطر ایئرویز کا فضائی آپریشن 13 جولائی کو بحال کردیا جائے گا۔ پاکستانی مسافروں کے لیے سفر کرنے کی نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

قطر ائرویز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا ہر مسافر کے لیے لازمی ہو گا صرف 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا ضروری نہیں ہوگا۔

قطر ایئر ویز کے حکام کے مطابق صرف چار لیبارٹریز سے کروانا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جانا قابل قبول ہوگا ان لیبارٹریز کے علاوہ کسی دوسری لیباٹری سے کروایا گیاکرونا ٹیسٹ قابل قبول ہو گا۔

قطر ایئر ویز کے ذرائع کے مطابق کرونا ٹیسٹ مسافت سے 72 گھنٹے پہلے کروایا جائے گا۔ کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹس باقاعدہ قطر ایئر ویز کو بھجوائں جائیں گی اور مسافر دوران سفر ان رپورٹس کی کاپی اپنے پاس رکھنے کا پابند ہوگا۔

واضح رہے کہ قطر نے کچھ دنوں پہلے کرونا وائرس کی شرح میں اضافے کی وجہ سے اپنی ایئرلائنز پاکستان میں آنے سے روک دی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *