اسلام آباد : بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے بھارت روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکار واگہ اٹاری راستے سے بھارت کئلیے روانہ ہوئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 38 اہلکاروں میں6سفارت کار بھی شامل ہیں۔
پچھلے مہینے بھارت کی جانب سے پاکستان سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا تھا جس کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی تھی جس پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ہائی کمشنر دفتر کا گھیراؤ کیا اور ہراساں کیا گیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں کو بھارت سے نکل جانے کی دھمکی بھی دی تھی جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی سفارتکار وطن واپس آئیں گے تو بھارتی سفارتکار بھی اپنے وطن واپس جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی ہائی کمیشن کے سو اہلکار اور کےاہل خانہ بھارت سے پاکستان روانہ ہو گئے تھے جو کہ واہگہ کے رستے پاکستان پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ آزادی کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کچھ بہتر نہیں رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری نہ آنے کا سب سے بڑا مسئلہ، مسئلہ کشمیر ہے۔ جس کو بھارت پر امن طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتا۔