اٹلی میں ریچھ کا انسانوں پر حملہ ، ریچھ کے خلاف عجیب فیصلہ سنا دیاگیا

اٹلی میں ریچھ کا انسانوں پر حملہ ،   ریچھ کے خلاف  عجیب فیصلہ سنا دیاگیا

اٹلی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک ریچھ نے باپ بیٹے پر حملہ کیا جس کے بعد علاقے کے عدالت نے ریچھ کے خلاف سزائے موت کا حکم سنادیا۔

ماؤنٹ پیلر کا رستہ جو کہ اٹلی کے شمالی علاقے ٹرینٹینوں میں موجود ہے پر سفر کے دوران پر باپ بیٹے پر ایک ریچھ نے حملہ کردیا اور انہیں بری طرح سے زخمی کر گیا۔

باپ بیٹے نے ریچھ کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس کے بعد ڈی این اے رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ریچھ کے خلاف سزائے موت کا حکم جاری کر دیا گیا۔

جانوروں کی عالمی تنظیموں نے اس فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریچھ شیر اور چیتے کی طرح خون خوار جانور نہیں ہے لیکن یہ کبھی کبھار انسانوں پر بھی حملہ آور ہو جاتا ہے۔ اٹلی میں ریچھ کو سزائے موت کا حکم سنایا جانے کے بعد پوری دنیا کے لوگ اور جانوروں کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اٹلی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *