پیٹرول کی اصل قیمت 67 روپے بنتی ہے: شاہد خاقان عباسی

پیٹرول کی اصل قیمت 67 روپے بنتی ہے: شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی حقیقی قیمت 67روپے بنتی ہے باقی رقم ٹیکس میں شمار ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت اور ٹیکس کو جمع کرنا پاکستانی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے حکومت پاکستان مکمل طور پر ان معاملات کو سنبھالنے میں ناکام رہی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان نے فی لیٹر پیٹرول پر 44 روپے 35 پیسے ٹیکس لگایا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 67روپے بنتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے مزید دو رہنما خواجہ آصف اور احسن اقبال نے حکومت پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے چور دروازے سے عوام پر ٹیکس لگا کر دکان اور گھر کے بجٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ بہت کھیل چکے اب آپ سے مزید نہیں کھیلا جائے گا اب آپ ریٹائر ہرٹ ہو جائیں۔ آپ کو کریز چھوڑنی پڑے گی کیونکہ اب آپ کے ریٹائر ہونے کا وقت آگیا ہے۔

خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بات کرنے اور اس پر عمل کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ کہا کچھ اور کرتے تھے کر کچھ اور رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کا عمران خان کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ عمران خان صاحب سے استعفی لیں اور ایک نیا لیڈر بطور وزیر اعظم منتخب کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *