پاکستان میں ہر سال سیکڑوں جانے لینے والا کھیل پتنگ بازی ایک اور معصوم سی جان چھین گیا ۔
ذرائع کے مطابق لاہوری علاقے ساندہ میں یہ واقعہ پیش آیا جب ننھی منی حریم فاطمہ اپنےوالدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایک لہراتی ہوئی ڈور آئی اور حریم فاطمہ کا گلا کاٹ دیا۔ جس کی وجہ سے پیاری سی جان انتقال کر گئیں۔
اس واقعہ کے بعد لوگوں کا احتجاج دیکھ کر حکومت حرکت میں آئیں اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے علاقے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ ساتھ ہی پولیس کو پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کیا۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں چار پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ پولیس پتنگ بازوں کو پتنگ بازی ایکٹ کے ذریعے گرفتار کرتی ہے اور اسی سے ان کی سزا متعین کی جاتی ہے۔