امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے متعلق سالانہ رپورٹ پیش کر دی، پاکستان کے لیے بری خبر

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے متعلق سالانہ رپورٹ پیش کر دی، پاکستان کے لیے بری خبر

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے متعلق سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں جماعت القاعدہ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بہت زیادہ کمی دیکھنے کو ملی ہے جب کہ پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پر سوالیہ نشان لگا دیا گیاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی پیش کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کاافغانستان میں امن قائم کرنے کے متعلق کوئی خاص کردار نہیں ہیں تاہم امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پرسراہا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کبھی کسی بھی جماعت یا تنظیم کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کے لیے اپنی زمین نہیں دے گا پاکستان خود داعش اور دیگر دہشتگرد جماعتوں کو جڑ سے مٹانے کے در پر ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *