ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ وفاقی وزیر ریلوے ملٹری ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق آج شیخ رشید احمد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا جس کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیاہے جس کے بعد ان کو ہاسپیٹل سےڈسچارج کیا جا رہا ہے۔
وزیر ریلوے نے مداحوں کا صحت یابی کی دعا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ شیخ رشید نے عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی خیر و عافیت پوچھنے پر شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ شیخ رشید صاحب کا کرونا کا ٹیسٹ 8 جون کو منفی آیا تھا جس کے بعد ان کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک پاکستان میں جہاں کرونا وائرس سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں وہیں بہت سے افراد واپس صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔
مگر کچھ ایسے ممالک ہیں جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ان ممالک میں سرفہرست یونائٹڈ سٹیٹ آف امریکا ہے۔