چین اور بھارت کےدرمیان پھر جھڑپ متعدد بھارتی فوجی ہلاک

چین اور بھارت کےدرمیان پھر جھڑپ متعدد بھارتی فوجی ہلاک

مسئلہ لداخ چین کے ہاتھوں بھارت کےکرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے۔

بھارتی اور چینی افواج کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جھڑپ منگل کی رات کوہوئی جس میں ایک کرنل سمیت 2 بھارتی سپاہی ہلاک ہوئے تھے تاہم بھارت کی جانب سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق جھڑپ میں زخمی ہونے والے 17 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے.

میڈیا کے مطابق بھارتی فوج اور چینی فوج کے درمیان یہ جھڑپ گلوان ویلی کے علاقے میں ہوئی.

ساتھ ہی بھارتی میڈیا نےیہ دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ میں 43 چینی فوجی بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں تاہم چین کی جانب سے ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی.

چین نے فوجی تصادم کا ذمہ داربھارت کو قرار دیا ہےاور اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز 2 بار سرحدی خلاف ورزی کی، چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی جس کے نتیجے میں چینی اور بھارتی افواج میں سنگین تصادم ہوا۔

دونوں فوجوں میں گزشتہ ماہ بھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پر اسی طرح سنگ باری کے واقعات پیش آئے تھے جن میں دونوں جانب کے کئی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان 5 دہائیوں بعد سامنے آیا ہے ، اس سے قبل آخری بار ارونا چل پردیش کی سرحد پر دونوں فوجوں میں مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس جھڑپ کے بعد مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی ہوگی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *