پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200 ملزمان کو بری کر دیا.

پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 200 ملزمان کو بری کر دیا.

پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 200 افراد کی سزا کو غیر قانونی قرار دے دیااور ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے کی۔

پشاور ہائی کورٹ نے 200 افراد کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دےدیا اور ریمارکس دیے کہ اعترافی بیانات پر ملزموں کو سزاہوئی اور انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ نےمزید 100ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت میں ریکارڈ لانے کا حکم دے دیا.

خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ سے بری ہونے والے ان 200 افراد کو دہشت گردی کے الزامات پرفوجی عدالتوں نےسزائیں سنائی تھیں جس پر ان افراد کی جانب سے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی گئی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *